معاہدہ قبول نہ کیا تو بڑے پیمانے پر حملے ہونگی، ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

معاہدہ قبول نہ کیا تو بڑے پیمانے پر حملے ہونگی، ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے مجوزہ معاہدہ قبول نہ کیا تو اسے پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور بڑے پیمانے پر حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران معاہدے پر رضامندی ظاہر کر دیتا ہے تو امریکی آپریشن ختم کر دیا جائے گا اور آبنائے ہرمز ایران سمیت تمام ممالک کے لیے کھول دی جائے گی۔ انہوں نے اس عارضی سفارتی موقع کو ایران کے لیے “سمارٹ فیصلہ” قرار دیا۔ٹرمپ نے واضح الفاظ میں دھمکی دی کہ اگر ایران نے معاہدہ مسترد کیا تو امریکا نہایت طاقتور اور وسیع حملے کرے گا، جو ماضی کی کارروائیوں سے کہیں زیادہ شدید ہوں گے۔ ان کے بقول ایران کے پاس اب فیصلہ کرنے کے لیے زیادہ وقت نہیں ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی، آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حرکت اور وسیع تر امن فریم ورک پر حساس سفارتی رابطے جاری ہیں، تاہم خطے میں تناؤ بدستور برقرار ہے۔