امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران جوہری معاہدہ نہیں کرتا تو اس کے ساتھ سنگین نتائج ہوں گے۔
واشنگٹن میں اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں "اس کے ساتھ بہت برا ہوگا"۔ٹرمپ نے کہا کہ "میں ایران کے ساتھ برا نہیں کرنا چاہتا، لیکن اگر ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو اس کے ساتھ بہت برا ہوگا۔" انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ایران کو ایک خط بھیجا ہے جس میں واضح کیا گیا کہ ایران کو فیصلہ کرنا ہوگا: یا تو بات چیت کرنا ہوگی یا پھر سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ ان کی ترجیح یہ ہے کہ ایران کے ساتھ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے، تاہم اگر ایران انکار کرتا ہے تو "بہت سی بری چیزیں" سامنے آئیں گی۔ایران نے صدر ٹرمپ کے خط کا جواب دیتے ہوئے امریکا سے براہ راست مذاکرات کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ امریکا سے بلواسطہ بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔