لاہور ہائیکورٹ میں ایک مقدمے کی سماعت کے دوران صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب عدالت میں موجود دو گروپس آپس میں الجھ پڑے اور ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شہباز رضوی نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی، جس پر دونوں فریقین میں شدید اشتعال پیدا ہو گیا۔ کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی دونوں گروپس کے افراد نے ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔عدالتی سیکیورٹی عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں گروپس کے افراد کو قابو میں لے کر حراست میں لے لیا۔واضح رہے کہ ان ملزمان کے خلاف گجرانوالہ میں لڑائی جھگڑے کا مقدمہ پہلے سے درج ہے۔