منی پور میں بھارتی فوج اور مقامی تنظیموں کے درمیان شدید جھڑپیں، احتجاج جاری

منی پور میں بھارتی فوج اور مقامی تنظیموں کے درمیان شدید جھڑپیں، احتجاج جاری

منی پور میں بھارتی فوج اور مقامی تنظیموں کے درمیان تشویش ناک جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 بھارتی فوج کی جانب سے جعلی انکاؤنٹرز کے خلاف کوکی قبیلے اور مختلف مقامی گروپوں کا احتجاج بدترین صورتحال اختیار کر گیا ہے۔ حالیہ مظاہروں میں بھارتی فوج کا ایک افسر بھی زخمی ہو گیا۔

مظاہرین نے پولیس اسٹیشن پر دھاوا بولتے ہوئے مطالبات پورے کرنے کی کوشش کی، لیکن ان کے بجائے پولیس افسران نے انہیں دھمکیاں دیں۔ جس کے بعد احتجاج مزید شدت اختیار کر گیا، اور مظاہرین نے پولیس اسٹیشن پر پتھراؤ اور پیٹرول بم پھینکے۔ منی پور میں کئی گاؤں تباہ ہو چکے ہیں، اور اب وہاں امن کی صورتحال بدترین ہو چکی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں مذہبی عدم برداشت اور فرقہ واریت میں اضافہ ہوا ہے۔ علیحدگی پسند تنظیموں کا منی پور پر قبضہ، مودی کی حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ مودی سرکار نے منی پور میں جاری بحران پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے، جس پر دنیا بھر میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔