لاہور میں چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑے کا قتل، ملزم کی فرار کی ویڈیو وائرل

لاہور میں چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑے کا قتل، ملزم کی فرار کی ویڈیو وائرل

شیراکوٹ میں چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑے بھائی کے قتل کی واردات کے بعد ملزم ارسلان کی فرار ہونے کی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔  
تفصیلات کے مطابق، ملزم ارسلان نے اپنے بڑے بھائی یوسف کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ واردات کے بعد ملزم تیزی سے گلی سے باہر نکلا اور فرار کے دوران موبائل فون پر کسی سے بات کرتا رہا۔  پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ارسلان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مقتول یوسف کے خلاف پہلے بھی قتل کا مقدمہ درج تھا۔  پولیس کا موقف ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد ہی واقعہ کے پیچھے وجوہات کا پتہ چل سکے گا۔