ہوائی فائرنگ ، 2ملزموں کو ہتھکڑیاں

لاہور(کرائم رپورٹر)ساندہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی زیر نگرانی ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ساندہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ایس ایچ او ساندہ رضوان خاں کے مطابق ملزمان نے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل کی تھی،ملزمان کی ہوائی فائرنگ سے علاقہ مقیم میں خوف حراس طاری تھاملزمان فیضان کو ماتماں والی گلی اور خرم کو دھوپ سڑی چوک سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیاملزمان فیضان اور خرم سے ہوائی فائرنگ کرنے والا ناجائز اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید تفتیش جاری ہیں ایس پی اقبال ٹاؤن نیایس ایچ او ساندہ رضوان خاں اور پولیس ٹیم کو شاباش دی