چیچہ وطنی میں شیروانی زیب تن کیے دولہے نے ووٹ کاسٹ کردیا

چیچہ وطنی (آ ئی این پی ) پہلے بیلٹ پیپر پر مہر ،نکاح نامے پر دستخط بعد میں ،چیچہ وطنی میں شیروانی زیب تن کیے دولہے نے ووٹ کاسٹ کردیا۔ دولہاحافظ غلام فرید قومی فریضہ کیلئے دلہنیا چھوڑ کر باراتیوں سمیت پولنگ اسٹیشن پہنچا۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ غلام فرید نے کہا کہ شادی کے دن بھی ووٹ قومی ذمہ داری ہے، مسلم لیگ ن کا سپورٹر ہوں، آج بھی ن لیگ کو ووٹ دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے دولہے کی مثال نوجوانوں کیلئے قابلِ تعریف ہے۔