راولپنڈی،ڈیڑھ سالہ بچی پر قاتلانہ حملہ، نامعلوم ملزم گردن پر چھری مار کر فرار

 راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی میں تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ پر دل دہلا دینے والے واقعہ میں نامعلوم ملزم گلی میں کھیلتی ڈیڑھ سالہ بچی کی گردن چھری سے کاٹ کر شدید زخمی کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے سخت نوٹس لینے پر پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ دھمیال میں سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار جواد الحسن کی مدعیت میں درج مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ گلی نمبر 6 گرجا روڈ پر ڈیڑھ سالہ بچی کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی