لاہور(کرائم رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افضال عظیم پاہٹ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیاذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے افضال عظیم پاہٹ کی سزا معطل کیے جانے کے بعد رہائی عمل میں آئی۔ رہنما تحریک انصاف کو قانونی کارروائی مکمل ہونے پر جیل سے باہر آنے کی اجازت دی گئی۔واضح رہے کہ افضال عظیم پاہٹ کو کوٹ لکھپت جیل میں قید رکھا گیا تھاجہاں سے گزشتہ روز ان کی رہائی ممکن ہوئی۔