مولانا ادریس کے قاتل مسلمان یا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں:مفتی تقی عثمانی

مولانا ادریس کے قاتل مسلمان یا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں:مفتی تقی عثمانی

وفاق المدارس کے صدر اور ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کو شہید کرنے والے مسلمان یا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔
مفتی تقی عثمانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ سنگدل افراد جنہوں نے حضرت مولانا ادریس ترنگزئی جیسے جید عالم دین کو شہید کیا، وہ مسلمان یا انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا ادریس ترنگزئی کو شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز کر دیا گیا ہے، مگر ہم ایک عظیم قومی اور ملکی اثاثہ سے محروم ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ مولانا ادریس کو گزشتہ روز چارسدہ کے علاقے اتمانزئی میں نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جس میں وہ شہید ہو گئے۔ اس حملے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں سخت سکیورٹی اور پورے علاقے میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ شہید مولانا ادریس کی شہادت نے پورے ملک میں افسوس کی لہر دوڑادی ہے اور مختلف شخصیات و اداروں کی جانب سے پُرزور مذمت کی گئی ہے۔