تھانہ جاتلی کے علاقے چھونگل درکالی میں ایک افسوسناک اندھے قتل کی واردات پیش آئی ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 30 سالہ شخص کو قتل کیا اور بعد ازاں لاش سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔مقتول کی شناخت درکالی کلاں کے رہائشی کشور عباس کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ فائرنگ کا نتیجہ ہے، تاہم پولیس نے کہا ہے کہ معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اور انہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔