ای چالان بارے فیصلے کیخلاف اپیل،سرکاری وکیل کو دلائل دینے کی مہلت

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ میں سیف سٹی کے ای چالان کالعدم قرار دینے سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی ،عدالت نے سرکاری وکیل کی دلائل دینے کے لئے مہلت کی استدعا منظور کرلی۔ جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ای چالان کالعدم قرار دینے سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔