لاہور (خصوصی رپورٹ)سیشن کورٹ لاہور نے غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی مقدمہ میں گرفتار ملزم ساجد کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کرتے آئندہ سماعت پر سرکاری وکیل کو دلائل کیلئے طلب کرلیا۔ عدالت نے کارروائی یکم ستمبر تک ملتوی کردی۔ایڈیشنل سیشن جج کے روبروملزم کے وکیل سلمان شاہد نے مو?قف اختیار کیا کہ ساجد کا غیر زیادتی مقدمہ سے کوئی تعلق نہیں ،پولیس نے اسیغریب گھرانے سے تعلق رکھنے پر نامزد کیا۔ اس کیخلاف الزام ثابت کرنے کیلئے کوئی ٹھوس شواہد نہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کی ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔