لاہور میں پنکی کا نیٹ ورک‘ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا نوٹس

ملزمہ کے دو بھائیوں ناصر اور ریاض بلوچ کے خلاف  منشیات کے مقدمات ہیں‘دونوں میں پنکی نامزد ہے
پنکی کی گرفتاری کے لئے متعلقہ عدالت  سے اجازت طلب کی جائے گی:ڈی آئی جی انویسٹی گیشن
لاہور(عدنان ملک) انمول عرف پنکی کے لاہور میں نیٹ ورک ہونے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور نے نوٹس لے لیاکرائم ریکارڈ آفس کے آڈٹ میں ملزمہ کے دو بھائیوں کیخلاف مقدمات کی تفصیل سامنے آگئی۔ ملزمہ کے دو بھائیوں ناصر اور ریاض بلوچ کے خلاف 2020 میں اقبال ٹاؤن اور 2022 میں کوٹ لکھپت تھانے میں منشیات کے مقدمات درج کیے گئے۔ سوشل میڈیا پر نیوز چلنے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن  نے نوٹس لے کر ایس پی سی آر او کو آڈٹ کا ٹاسک سونپ دیا گیایس پی سی آر او سے آڈٹ کروانے پر ملزمہ کے دونوں بھائیوں کے خلاف مقدمات درج ہونا پائے گئے،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ،سید ذیشان رضا نے بتایاملزمہ کے دو بھائیوں ناصر اور ریاض  کے خلاف بلترتیب 2020 میں اقبال ٹاؤن اور 2022 میں کوٹ لکھپت تھانہ جات میں منشیات کے مقدمات درج ہونا پائے گئےدونوں مقدمات میں انمول عرف پنکی نامزد ملزمہ ہے ‘دونوں مقدمات کے چالان مرتب کر کے عدالت بھجوائے جا چکے ہیںدونوں مقدمات میں نامزد ملزمہ کی گرفتاری بقایا ہے،نامزد ملزمہ کی گرفتاری کے لیے متعلقہ عدالت  سے اجازت طلب کی جا رہی ہے، انہوں نے ککہا مقدمات میں انمول عرف پنکی کی گرفتاری بروقت عمل میں نہ لانے پر متعلقہ تفتیشی افسرو کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے