لاپتہ شہری کیس، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی رپورٹ پر عدم اطمینان

لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چودھری سلطان محمود نے شہری کی عدم بازیابی پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی رپورٹ پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے بازیابی  کیلئے  2 اکتوبر تک مہلت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ میں شہری کی عدم بازیابی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، وفاقی حکومت کی جانب سے خالد نواز گھمن اور پنجاب حکومت کے وکلا پیش ہوئے، ڈی ائی جی نے مغوی کی بازیابی کیلئے  کئے  گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کی۔جسٹس چودھری سلطان محمود نے ڈی آئی جی سے استفسار کیا کہ کیوں شہری بازیاب نہیں ہو رہا؟ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ سپیشل ٹیم تشکیل دی ہے