انٹر امتحان،2 جعلی امیدوار گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں ایجوکیشن اور فزکس کے پرچوں میں 2 جعلی امیدوار جبکہ ایک سے موبائل فون برآمد ہو گیا۔نارنگ منڈی میں جعلی امیدوار محمد عمار،عبداللہ کی جگہ امتحان دے رہا تھا ،گورنمنٹ ہائی سکول جنڈیالہ شیر خان میں جعلی امیدوار ثاقب اپنے کزن ارسلان یونس کی جگہ پیپر دینے آیا تھا ،مقدمات کا اندراج کرا دیا گیا۔ کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول شادمان میں امیدوار سے موبائل فون برآمد ہوا۔یو ایم سی بنا دیا گیا۔