اصلاحات کی وجہ سے جعلی امیدواروں کی تعداد میں کمی ہوئی :کنٹرولر
لاہور(خصوصی رپورٹ) رواں سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں 30 جعلی امیدوار پکڑے گئے۔گزشتہ سال امتحانات میں 82 جعلی امیدوار پکڑے گئے تھے۔امتحانی نظام میں اصلاحات کی وجہ سے جعلی امیدواروں کی تعداد میں کمی ہوئی۔ کنٹرولر امتحانات زاہد میاں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال انسپکشن نظام کو بھی بہتر کیا۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے ا?خری پرچے میں کنٹرولر لاہور بورڈ اور اے سی کینٹ نے سنٹرز پر مشترکہ چھاپے میں اسلامیات اختیاری کے پرچے میں محمد شہریار جعلی امیدوار پکڑا جو وزیر حسین کی جگہ پرچہ دے رہا تھا۔ جعلی امیدوار نے پرچے دینے کیلئے 80 ہزار روپے کی ڈیل کی تھی۔