کوئٹہ: مستونگ کے علاقے تیری روڈ پر کلی ہزار خان کے قریب گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق کانک سے ہے اور وہ کانک سے مستونگ جا رہے تھے۔ نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔لاشوں کو مستونگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور جاں بحق افراد کی شناخت محمد اعظم، آغا محمد اور بی بی پروین کے نام سے ہوئی۔پولیس اور لیویز حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔