میکسیکو کا ڈرگ مافیا ہمارے لوگوں کا قاتل ہے:ٹرمپ

امریکی صدرکاسان فرانسسکو میں بدنام زمانہ الکاٹریز جیل کو دوبارہ کھولنے کا حکم  
  واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے  امریکہ میں گزشتہ سال تین لاکھ افراد منشیات کے استعمال سے  ہلاک ہوگئے۔ میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میکسیکو کا ڈرگ مافیا ہمارے لوگوں کا قاتل ہے،میکسیکو کی صدر کو کارٹیلز سے لڑنے کیلئے  فوج بھیجنے کی آفر کی تھی،لیکن وہ ڈرگ مافیا سے ڈرتی ہیں۔ اس لیے جواب نہیں دیا۔صدر ٹرمپ نے سان فرانسسکو میں بدنام زمانہ الکاٹریز جیل کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا ۔