معاہدہ امریکہ اور ان لوگوں کیلئے اچھا ہو گا جو ہمارے ساتھ ہیں:ٹرمپ

 سیاسی مخالفت کے باعث میرے لئے اپنا کام صحیح طریقے سے کرنا اور مذاکرات کرنا  مشکل ہو جاتا ہے
 معاہدے میں ایران کے جوہری پروگرام پر نہایت مضبوط اور تفصیلی شقیں شامل ہیں:سوشل میڈیا پر بیان
واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران واقعی معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور  یہ امریکا اور ان لوگوں کے لیے اچھا ہو گا جو ہمارے ساتھ ہیں۔سوشل میڈیا پرجاری تازہ بیان میں صدرٹرمپ نے ڈیموکریٹس اور مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا  یہ نہیں سمجھیں گے  سیاسی مخالفت کے باعث میرے لیے اپنا کام صحیح طریقے سے کرنا اور مذاکرات کرنا کہیں زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔انہوں نے اپنے مخالفین کو مشورہ دیا کہ بس اطمینان رکھیں اور سکون سے بیٹھیں، آخر میں سب کچھ اچھا ہی ہوگا، ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے۔دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدے سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹنگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے  معاہدے میں ایران کے جوہری پروگرام پر نہایت مضبوط اور تفصیلی شقیں شامل ہیں۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ سی این این نے معمول کے مطابق فیک نیوز پھیلائی اور غلط طور پر یہ رپورٹ کیا کہ ایران سے متعلق معاہدے میں جوہری امور کا ذکر نہیں۔