خیبر اور تیراہ میں بارہ ہزار ایکڑ رقبے پر منشیات کی کاشت ، حاصل ہونے والا منافع خوارج اور سیاسی گروہوں کو جاتا ہے
منشیات کے کاروبار کو سیاسی سرپرستی حاصل ، پولیٹیکل ٹیرر نیکسس کے باعث وادی تیراہ میں فوجی آپریشن کی مخالفت کی جاتی ہے
پشاور (آئی این پی) افغانستان سے منشیات کی بڑے پیمانے پر خیبر پختونخوا میں اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات خیبر پختونخوا اور وادی تیراہ میں اسمگل کی جاتی ہیں۔ افغانستان میں موجود ڈرگ مافیا اور خوارج اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ میں دہشتگردی کی بنیادی وجہ پولیٹیکل ٹیرر کرائم نیکسس ہے۔خیبر اور تیراہ کے علاقوں میں تقریبا بارہ ہزار ایکڑ رقبے پر منشیات کی کاشت کی جا رہی ہے جس سے حاصل ہونے والا منافع خوارج اور سیاسی گروہوں کو جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق منشیات کے اس کاروبار کو سیاسی سرپرستی حاصل ہے اور پولیٹیکل ٹیرر نیکسس کے باعث وادی تیراہ میں فوجی آپریشن کی مخالفت کی جاتی ہے