لداخ میں بھارتی فوج کے کیمپ میں آگ لگنے سے بھگدڑ

لداخ(آئی این پی )بھارتی فوج کے لداخ کے علاقے لیہہ میں ڈگری کالج کے قریب آرمی کیمپ میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔کیمپ میں اچانک آگ لگنے سے بھگدڑ مچی جس کے بعد بھارتی فوجی اپنا کیمپ خالی کرکے دوڑ نکلے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آگ دیکھتے ہی دیکھتے  پھیل گئی، جس کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آئیں۔بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا