نہتے کشمیریوں پر مودی کی جانب سے مظالم ڈھانے کی شدید مذمت کرتا ہوں:وفدسے گفتگو
لاہور (سپیشل رپورٹر )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے پاکستان کے نوجوان مودی کی کھوکھلی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، نہتے کشمیریوں پر مودی کی جانب سے مظالم ڈھانے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد نے ملاقات کی۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ جب بلاول بھٹو زرداری ملک کے پہلے نوجوان وزیر اعظم ہوں گے۔ پی ایس ایف کے اسٹوڈنٹس کالجوں، یونیورسٹیوں میں بلاول بھٹو کا پیغام پہنچائیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو اختلاف بھلا کر پاکستان کی خاطر ایک ہونا ہو گا