بھارت کی حکومت مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ اور مجرموں کا احتساب یقینی بنائے:بیان
اسلام آباد (آن لائن) او آئی سی ہیومن رائٹس کمیشن نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں اسلاموفوبیا اور مسلم مخالف حملوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ،ایک بیان میں او آئی سی کمیشن کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو نشانہ بنانا اور انتہاپسندانہ نفرت انگیزی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارتی حکومت مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ اور مجرموں کا احتساب یقینی بنائے، بھارت میں 200 ملین مسلمانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،عالمی برادری اور اقوام متحدہ صورتحال کا نوٹس لیں اور تحقیقات کرائیں، مسلمانوں کی آزادی اور بنیادی حقوق کی عالمی سطح پر حفاظت کی جائے، اقوام متحدہ کی زیر نگرانی کشمیر پر فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجا جائے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کیا جائے۔