بین الاقوامی قیدیوں کیساتھ حوثیوں کا سلوک قابل مذمت : ہیومن رائٹس واچ

31مئی سے حوثی حکام نے اقوام متحدہ اور سول سوسائٹی کے درجنوں ملازمین کو جبری طور پر غائب کر دیا 
صنعاء(آئی این پی)ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ اکتوبر کے وسط سے یمن میں حوثی گروپ نے امریکی سفارتخانے اور اقوام متحدہ کے سابق ملازمین سمیت کم از کم 12افراد کے مقدمات خصوصی مجرمانہ استغاثہ کے حوالے کیے ہیں۔ ان میں سے بعض پر ایسے الزامات عائد کیے گئے جن کی سزا موت ہے تاہم ان افراد کو ضروری حقوق پر مشتمل سہولیات سے محروم رکھا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے بتایا کہ 31مئی سے حوثی حکام نے اقوام متحدہ اور سول سوسائٹی کے درجنوں ملازمین کو من مانی طور پر حراست میں لے کر جبری طور پر غائب کر دیا ہے۔ ذرائع نے ہیومن رائٹس واچ کو بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔