بھارت نے جارحیت کی تو جواب مودی کی عقل و فہم سے زیادہ ہوگا وزیراعظم آزاد کشمیر

 جنگ شروع  نریندرمودی کرے گا خاتمہ ہم کریں گے، مودی سمجھ لے ہماری یوتھ جنگ سے گھبرائی نہیں انجوائے کر رہی ہے

  مدارس کی بندش معمول کا عمل ہے، ممکنہ سرجیکل سٹرائیک سے کوئی تعلق نہیں،دس پندرہ روز میں کھل جائیں گے:چودھری انوار الحق
 اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا  بھارت نے جارحیت کی تو جواب مودی کی عقل و فہم سے زیادہ ہوگا۔ایک انٹرویو میں  انہوں نے کہا کہ جنگ شروع مودی کرے گا خاتمہ ہم کریں گے، مودی نے تقسیم ہونے والی پاکستانی قوم کو اکٹھا کر دیا، مودی سمجھ لے ہماری یوتھ جنگ سے گھبرائی نہیں انجوائے کر رہی ہے۔چودھری انوارالحق کا کہنا تھاکہ مدارس کی بندش معمول کا عمل ہے، ممکنہ سرجیکل سٹرائیک سے کوئی تعلق نہیں، 10 سے 15 روز میں آزاد کشمیر میں مدارس کھل جائیں گے۔