حب میں دستی بم حملہ،موٹرسائیکل سوار حملہ آور فرار،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کوئٹہ(آئی این پی) بلوچستان میں حب کے علاقے ساکران آفتاب چوک کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیاگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے شہر حب کے علاقے ساکران آفتاب چوک کے قریب نامعلوم حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے، جو دستی بم پھینکنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔