ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہادتیں 1,230 سے تجاوز کر گئیں

ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہادتیں 1,230 سے تجاوز کر گئیں

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں اموات کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 1,230 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ لبنان پر جاری اسرائیلی حملوں میں بھی 77 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔رپورٹس کے مطابق اسرائیل پر ایران کے حملوں میں 11 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 6 امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔ادھر متحدہ عرب امارات میں ایرانی حملوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ بحرین میں ایک میزائل مار گرانے کے بعد صنعتی علاقے میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوا۔اسی طرح کویت میں ایرانی حملوں کے باعث 2 کویتی فوجیوں سمیت مجموعی طور پر 4 افراد جان سے گئے۔ مزید برآں، عمان کی ایک بندرگاہ پر آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے والے پروجیکٹائل حملے میں بھی ایک شخص ہلاک ہوا۔