کرپشن اور بجلی چوری میں ملوث لیسکو کے دو ملازمین معطل

لاہور (کرائم رپورٹر )کرپشن اور بجلی چوری میں ملوث لیسکو کے دو ملازمین معطل، ایس ای قصور رائو کامران شوکت اور ایکسین چونیا ں ڈویڑن طارق بشیرنیکرپشن پر کارروائی کی۔ چونیاں ڈویڑن کے لائن سپرنٹنڈنٹ حافظ عثمان افضل اور بل ڈسٹری بیوٹر سرفراز کو معطل کیا گیا۔ ابتدائی شواہد کے مطابق دونوں اہلکار بیکرز اینڈ ریسٹورنٹ کی بجلی چوری میں معاونت اور ثبوت چھپانے میں ملوث پائے گئے۔دونوں اہلکاروں کے مبینہ طور پر رقم وصول کرنے کے شواہد بھی سامنے آ گئے۔ سی ای او لیسکو رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ کرپشن، سہولت کاری یا بجلی چوری پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔فوری شفاف انکوائری کا حکم دیدیا گیا۔