حادثہ چک 65/5-Lکے قریب ہوا، نوجوان امیر موقع پر ہی دم توڑ گیا
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال میں نامعلوم بس کی موٹرسائیکل سوار کوٹکر کے نتیجہ میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ محنت کش محمد شاہین کا بھانجا امیر موٹرسائیکل پر گھر سے اڈا قادر آباد جارہاتھا،چک 65/5-Lکے قریب تیز رفتار نامعلوم بس نے روند ڈالا جس کے نتیجہ میں امیر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثہ کے بعد نامعلوم بس ڈرائیور فرارہوگیا۔ پولیس تھانہ یوسف والا نے محمد شاہین کی رپورٹ پر نامعلوم بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔