ساہیوال:کیری ڈبہ کی ٹکر ،موٹرسائیکل سوار جاں بحق

 زین کو زخمی حالت میں ہسپتال لیجایا گیا، جانبر نہ ہوسکا،ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج 
ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ساہیوال کے نواحی گاؤں 73/4-Rکے قریب کیری ڈبہ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ زین عباس موٹرسائیکل پر جارہا تھاکہ تیز رفتار کیری ڈبہ کے ڈرائیور اظہر عباس نے مبینہ لاپروائی سے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں زین شدید زخمی ہو ا، اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ نورشاہ نے متوفی کی والدہ سلمیٰ بی بی کی رپورٹ پر ملزم ڈرائیور اظہر عباس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔