ممبئی (آئی این پی)بھارتی شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والے 68 سالہ تاجر کو آن لائن ٹریڈنگ کے نام پر تقریبا 11 کروڑ روپے کا چونا لگا دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 29 دسمبر 2025 سے 19 جنوری 2026 کے درمیان پیش آیا، اس دوران تاجر نے آن لائن اشتہار دیکھ کر مختلف بینک اکائونٹس میں مجموعی طور پر 10.98 کروڑ منتقل کیے۔