کویت حملہ: پینٹاگون نے ہلاک ہونے والے مزید دو امریکی فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کویت میں ایرانی حملے میں ہلاک ہونے والے مزید دو امریکی فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی ہے۔امریکی فوج کے مطابق اتوار کے روز کویت میں ایک امریکی فوجی تنصیب پر ایران کے ڈرون حملے میں مجموعی طور پر چھ امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔