کرٹس جے اینگسٹ، اور ٹائلر ایچ سمنز،کے سی 135 طیارے کے عملے میں شامل تھے
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی محکمہ دفاع نے ان چھ فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی ہے جو 12 مارچ کو عراق میں ایندھن بھرنے والے فوجی طیارے کے حادثے میں ہلاک ہوئے تھے۔ گزشتہ روز جاری کیے گئے بیان میں ان کے نام یہ بتائے گئے ہیں:جان اے کلنر، آریانا جی ساوینو، ایشلے بی پروئٹ، سیٹھ آر کوول، کرٹس جے اینگسٹ، اور ٹائلر ایچ سمنز۔یہ سب کے سی 135 طیارے کے عملے میں شامل تھے۔ یہ ایندھن بردار طیارہ ایران کے خلاف جاری امریکی کارروائیوں میں حصہ لے رہا تھا۔پینٹاگون نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ امریکہ اس سے پہلے کہہ چکا ہے کہ طیارہ نہ تو دشمن کی فائرنگ کا نشانہ بنا تھا اور نہ ہی دوست فوج کی فائرنگ اس حادثے کا باعث بنی۔جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والی ایک اہلکار 31 سالہ کیپٹن آریانا جی ساوینو واشنگٹن کی رہائشی تھیں اور امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹیمپا کے قریب میک ڈل ایئرفورس بیس میں تعینات تھیں۔