پاکستان نے ہمیشہ افغان عوام کے لئے اپنے دل اور سرحدیں کھولیں: کامران خان ٹیسوری
کراچی (آئی این پی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نمائش چورنگی پر ایک این جی او کی جانب سے منعقدہ سحری میں شرکت کی جہاں انہوں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ملکی و عالمی صورتحال پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ آج کی آمد دیگر تمام دنوں سے افضل ہے کیونکہ ہم سب مل کر مولا حسن کی ولادت کا جشن منا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کو اندرون و بیرون ملک حالات کا بخوبی اندازہ ہے اور موجودہ عالمی کشیدگی میں مسلمانوں کو متحد رہنے کی ضرورت ہے۔ایران پر حملوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے دشمن کو صحیح طرح جواب دیا گیا ہے، یہ مسلمان قوم ہے، اسے نہ چھیڑا جائے۔اگر چھیڑو گے تو چھوڑا نہیں جائے گا۔ انہوں نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت نے بھی جب ہمیں چھیڑا تو اسے بھرپور جواب ملا آج تک نریندر مودی منہ چھپاتا پھر رہا ہے