190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، فیصلہ آج نہیں سنایا جائیگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے وکلا ء کو عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دائر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے حوالے سے آگاہ کیا ہے کہ فیصلہ سوموار کو نہیں سنایا جائے گا۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ 23 دسمبر تک محفوظ کیا تھا تاہم ذرائع نے بتایا کہ ریفرنس کا فیصلہ آج سوموارکو نہیں سنایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت اسلام آباد کے عملے نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا کو بذریعہ ٹیلی فون آگاہ کردیا ہے کہ23دسمبر کو ہونے والی سماعت اڈیالہ جیل کے بجائے جی 11 اسلام آباد احتساب عدالت میں ہوگی، جہاں عدالت فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ مقرر کرے گی۔