سابق صدر عارف علوی کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست پر لاہور کی سیشن کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجا نے اپنے فیصلے میں ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ معاملے پر قانون کے مطابق کارروائی کرے، اور اگر کوئی غیر قانونی اقدام سامنے آئے تو اس پر قانونی کارروائی کی جائے۔یہ درخواست شہزادہ عدنان نے اپنے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عارف علوی نے بیرونِ ملک تقریر میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے، جس پر ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی گئی مگر مقدمہ درج نہیں ہوا۔ عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔