صوبہ بھر میں لائسنسنگ سہولیات کا سلسلہ جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کی سربراہی میں صوبہ بھر میں لائسنسنگ سہولیات کا سلسلہ جاری ہیں ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں ماہ1لاکھ سے زائد شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات سے فائدہ اٹھایاگزشتہ 4 روز میں 73ہزار سے زائد شہریوں نے موٹر سائیکل  لائسنس کی سہولیات حاصل کیں،ماہ مارچ میں 17ہزارسے زائد شہریوں کار, جیپ کے لائسنس سے مستفید ہوئے،رواں ماہ7ہزار 4سو سے زائد شہریوں نے کمرشل لائسنسنگ سہولیات حاصل کیں،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے مطابق صوبہ بھر میں رمضان المبارک میں لائسنسنگ سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ تسلسل کیساتھ جاری ہے،موٹر سائیکل سواروں کو ایک ہی دن میں لرنر و لائسنس فراہم کیے جا رہے ہیں،رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کی خدمت ہمارے لیے باعث سعادت ہے،پاکستان کا ہر شہری صرف اصلی شناختی کارڈ کے ذریعے اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتا ہے، شہریوں کو میرٹ و عزت دارانہ طریقے سے لائسنسنگ سروسز کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں تمام بڑے لائسنسنگ سینٹر شہریوں کیلئے تراویح نماز کے بعد بھی کھلے ہیں۔شہری فوری ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں اور بااعتماد طریقے سے ڈرائیونگ کریں۔