ڈولفن اہلکار وں کی ناصرباغ میں افطاری

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کی ہدایت پر ڈولفن اہلکاروں کیلئے ناصر باغ میں افطاری کا اہتمام کیا گیا۔ ڈویژنل انچارج سٹی شہزادہ نجیب بٹ نے اپنی زیر نگرانی افطاری کے تمام انتظامات مکمل کروائے۔ترجمان ڈولفن کے مطابق آن جاب ڈولفن اہلکاروں کیلئے خصوصی طور پر انتظامات کیے گئے۔ایس پی ڈولفن نے چیمپیئنز ٹرافی ڈیوٹی پر موجود جوانوں کیساتھ روزہ افطار کیا۔