ٹیم کے بعد فائنل بھی ملک سے باہر! بھارتیوں کی پاکستان پر طنز

ٹیم کے بعد فائنل بھی ملک سے باہر! بھارتیوں کی پاکستان پر طنز

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل کی میزبانی دبئی منتقل ہونے پر پاکستان پر طنزیہ جملے کَسنے شروع کر دیے ہیں۔

 پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ کے ابتدائی دو میچز میں بدترین شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی تھی، اور اب فائنل لاہور سے دبئی منتقل ہونے پر بھارتی کھلاڑی پاکستان پر اپنی بھڑاس نکال رہے ہیں۔ہائبرڈ ماڈل کے تحت طے تھا کہ اگر بھارتی ٹیم فائنل تک نہ پہنچے تو فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تاہم روہت شرما کی قیادت میں بھارت کی فائنل تک رسائی کے بعد یہ ایونٹ دبئی میں منتقل ہو گیا۔ ہربھجن سنگھ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر طنزیہ انداز میں لکھا کہ "پہلے پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوا، اور اب فائنل کی میزبانی بھی پاکستان سے چھن گئی ہے۔"پاکستان کی اس ٹورنامنٹ میں ناکامی اور فائنل کی لاہور سے دبئی منتقلی نے بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستان پر تنقید کا موقع فراہم کیا ہے۔