اسلام آباد: گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، 92 دکاندار گرفتار

اسلام آباد: گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، 92 دکاندار گرفتار

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 92 گراں فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 760 مقامات پر چھاپے مارے، جن میں اشیائے خورونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر 3 دکانیں سیل کر دی گئیں اور 7 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔کارروائی کے دوران گراں فروشوں پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 92 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے ہدایت دی ہے کہ ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔