وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پرائس کنٹرول حکام نے 5 لاکھ 3 ہزار 417 مقامات کی چیکنگ کی۔ اس دوران 12 ہزار 580 گراں فروشوں کو جرمانے کیے گئے، جبکہ 158 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
کریک ڈاؤن کے دوران 23 مقدمات درج کروائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق:
آٹے کی قیمتوں میں گراں فروشی پر 902 افراد کو جرمانہ، 5 گرفتار اور 2 مقدمات درج ہوئے۔چکن و میٹ شاپس کی چیکنگ میں 1186 افراد جرمانہ، 19 گرفتار اور 4 مقدمات درج کیے گئے۔
روٹی کی زائد قیمت پر 520 افراد کو جرمانہ، 27 گرفتار اور 3 مقدمات درج ہوئے۔چینی مہنگی فروخت کرنے پر 673 افراد کو جرمانے، جبکہ 21 کو گرفتار کیا گیا۔
پرائس کنٹرول حکام کے مطابق، ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ اشیائے ضروریہ کی فروخت مقررہ نرخوں پر ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔