پاک چین شراکت داری خطے میں امن اور استحکام کی ضامن ہے ملک محمد احمد خان

دونوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا‘پاک چین دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مضبوط ستون ‘ اخلاص اور اعتماد پر مبنی ہے:قائم مقام گورنر
 پاک چین دوستی نسلوں تک قائم رہنے والا لازوال رشتہ ہے‘تعاون جاری رہے گا: چین کے سبکدوش قونصل جنرل ژاؤ شریں کی الوداعی ملاقات میں گفتگو
لاہور(سپیشل رپورٹر)قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خاں سے چین کے سبکدوش قونصل جنرل ژاؤ شریں   نے الوداعی ملاقات کی‘ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور اسٹریٹیجک شراکت داری پر گفتگو کی گئی‘دفاع، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں پاک چین تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق  کیا گیا‘ملک احمد خان نے کہاسبکدوش چینی قونصل جنرل ڑاؤ شریں کی سفارتی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ پاک چین دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مضبوط ستون ہے۔ پاکستان اور چین کی دوستی اخلاص اور اعتماد پر مبنی ہے۔ مشکل وقت میں پاکستان اور چین نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔سی پیک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا گیم چینجر منصوبہ  ہے‘پاک چین شراکت داری خطے میں امن اور استحکام کی ضامن ہے۔ پاک چین دوستی کو نئی نسل تک منتقل کرنا ضروری ہے۔  قونصل جنرل چین ژاؤ شریں نے کہاپاکستان اور پنجاب کی عوام کا شکر گزار ہوں, بہت سی یادیں ساتھ لئے جا رہا ہوں۔پاکستان اور چین کے عوام اخوت اور محبت کے مضبوط رشتے میں بندھے ہیں۔ عوامی رابطے پاک چین تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جا رہے ہیں۔ پاک چین دوستی نسلوں تک قائم رہنے والا لازوال رشتہ ہے۔ مستقبل میں بھی پاک چین تعاون ہر سطح پر جاری رہے گا۔