بلوچستان میں دہشتگردی پولیس روک سکتی ہے نہ لیویز: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

یہ دونوں فورسز عام جرائم کے لیے ہیں،ایک سوچ ہے صوبے میں ایک ہی فورس ہونی چاہیے، حکومت کا کوئی ارادہ نہیں کہ لیویز کو مکمل ختم کیا جائے
حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹی بنائی جائے جو لیویز ریفارمز پرکام کرے، اصلاحات لاکر اسے ایک اچھی فورس میں تبدیل کیا جائے،ایوان میں خطاب
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ صوبے میں دہشتگردی نہ پولیس اور نہ ہی لیویز روک سکتی ہے ،جہاں ضرورت ہو لیویز علاقے کو پولیس علاقے میں تبدیل کریں۔وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا ایک سوچ ہے کہ صوبے میں ایک ہی فورس ہونی چاہیے، حکومت کا کوئی ارادہ نہیں کہ لیویز کو مکمل ختم کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں دہشتگردی کو نہ پولیس اور نہ لیویز روک سکتی ہے، یہ دونوں فورسز عام جرائم کے لیے ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹی بنائی جائے جو لیویز ریفارمز پرکام کرے، لیویز میں اصلاحات لاکر اسے ایک اچھی فورس میں تبدیل کیا جائے۔