ملزموں نے ڈائریکٹ سپلائی لگا رکھی تھی، 27540یونٹ ڈی ٹیکشن بل چارج
24 گھنٹوں کے دوران 283 نادہندگان سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی ریکوری
لاہور(کرائم رپورٹر )ایس ڈی او بلال کالونی ملک ارشد نے ڈسکو سپورٹ یونٹ کے ہمراہ شریف پورہ لکھو ڈیر کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ دوران آپریشن 57 کنکشن چیک کئیگئے ،10 ملزموں کو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے پکڑلیا گیا۔ملزموں کیخلاف ایف آئی آر کی درخواست متعلقہ تھانہ میں جمع کر ا دی گئی ۔محکمہ کی جانب سے ملزموں کو 27540یونٹ ڈی ٹیکن بل کی مد میں چارج کئے گئے ۔ آپریشن میں نادہندگان سے 14لاکھ95ہزار550 روپے کی موقع پر ریکوری کی گئی ۔علاوہ ازیں یسکو، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر مشتمل ٹیموں نے 24 گھنٹوں کے دوران 283 نادہندگان سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی ریکوری کرلی۔ ترجمان کے مطابق ناردرن سرکل میں 18 نادہندگان سے 5 لاکھ ، ایسٹرن سرکل میں 37 نادہندگان سے15لاکھ ،سنٹرل سرکل میں 93 نادہندگان سے30 لاکھ اور ساؤتھ سرکل میں 32 نادہندگان سے9 لاکھ ،ننکانہ سرکل میں 20 نادہندگان سے30 لاکھ ، شیخوپورہ سرکل میں 21 نادہندگان سے5 لاکھ،اوکاڑہ سرکل میں 17 نادہندگان سے3 لاکھ جبکہ قصور سرکل میں 45 نا دہندگان سے64 لاکھ سے زائد کی ریکوری ہوئی۔