قربانی کا گوشت زیادہ دیر کیلئے محفوظ نہ کریں

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو قربانی کے گوشت سے متعلق ہدایت جاری کردی۔ عاصم جاوید نے کہا قربانی کا گوشت زیادہ دیر کیلئے محفوظ نہ کریں کیونکہ گوشت زیادہ عرصہ رکھنا نقصان دہ ہے۔انہوں نے کہا منفی 18 درجہ حرارت پر گوشت محفوظ رہتا ہے، شہری قربانی کے گوشت کو اچھی طرح صاف اور خشک کرکے فریز کریں، بجلی بند ہونے سے گوشت سے خون رستا ہے جس سے بیکٹیریا بنتا ہے۔