قربانی کے گوشت کو زیادہ دن فریز کرنا کتنا خطرناک ؟

لاہور(نیٹ نیوز)عید الاضحیٰ میں قربانی کے گوشت کو فریج کے بغیر زیادہ دیر رکھنے سے وہ قابل استعمال نہیں رہتا، لیکن اگر اسے زیادہ فریز کرلیا جائے تو بھی نقصان کا باعث ہے۔موسم گرما میں شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عید الاضحی پر قربانی کے گوشت کو محفوظ رکھنا شہریوں کے لیے بڑا چیلنج بن گیا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوشت دھونے کے بعد اسے صاف کپڑے سے اچھی طرح خشک کیا جائے اور پھر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ایئر ٹائٹ ڈبے یا پالیتھن بیگز میں رکھ کر فریز کیا کردیا جائے