ٹوکیو(آئی این پی )جاپان میں پولیس نے ایک 75 سالہ خاتون کو گرفتار کر لیا جس نے مبینہ طور پر اقبالِ جرم کیا ہے کہ اس نے اپنی بیٹی کی لاش کو دو دہائیوں سے ڈیپ فریزر میں رکھا ہوا تھا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس کے ترجمان کے مطابق شمال مشرقی ٹوکیو کے علاقے ایباراکی میں کیکو موری کے گھر سے ایک بالغ خاتون کی لاش ڈیپ فریزر سے برآمد کی گئی۔