طالبات کی بس پر فائرنگ ، ملزم مقابلے میں پار

دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں عمر خالد مارا گیا، چار ساتھی موٹر سائیکلوں پر فرار ، تلاش جاری: سی سی ڈی
 لاہور (کرائم رپورٹر) ملتان روڈ پر نجی کالج کی طالبات کی بس پر فائرنگ کے مرکزی ملزم عمر خالد کو سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا۔ذرائع پولیس کے مطابق عمر خالد وہی ملزم تھا جس نے 28 نومبر 2023 کو تفریحی دورے پر جانے والی طالبات کی بس پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں عائشہ نامی طالبہ سر میں گولی لگنے سے مفلوج ہوگئی تھی، جبکہ دو دیگر طالبات زخمی ہوئی تھیں۔ملزم جیل سے رہائی کے بعد منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہا۔ سی سی ڈی کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے دوران تقریباً 8 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، جس میں پولیس اہلکار نقاش زخمی ہوگیا، تاہم اس پر چلائی گئی ایک گولی بلٹ پروف جیکٹ پر لگی جس سے بڑی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوادوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں عمر خالد مارا گیا، جبکہ اس کے چار ساتھی موٹر سائیکلوں پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہیپولیس نے ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔