بنوں میں ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
، ایس ایچ او تھانہ ہوید کے مطابق، تفتیشی اہلکار الیاس کو علاقے ہوید میں نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب، ڈی آئی خان جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کے واقعے پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، جو سینئر سول جج کی رپورٹ کے بنیاد پر کینٹ پولیس نے درج کی۔ایف آئی آر میں 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جنہوں نے گزشتہ روز ڈیرہ جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کے دوران 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔ایف آئی آر کے مطابق، جوڈیشل کمپلیکس میں سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے غفلت کا مظاہرہ کیا۔